ٹانک میں فتنہ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 جوان شہید، 12خوارج ہلاک

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے فائل فوٹو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نےغیرمعمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے12خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی نےدہشتگردوں کےمذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نےغیرمعمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے12خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید دباؤ کا شکار حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے، شہدا میں 12 فوجی جوان،2 پولیس اہلکار اورمحکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکارشامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں مزید کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کےخلاف بھرپور کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادرشہدا کی عظیم قربانیاں وطن کےدفاع، قومی سلامتی کےتحفظ کےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store