بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اور نجی اداروں میں چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان

بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اور نجی اداروں میں چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اور نجی اداروں میں چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان

سندھ حکومت نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممکنہ بارش کے پیش کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مراد علی شاہ نے عوام سے گزارش ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، کل 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں آج سےدھواں دھاربارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے، ایران کے راستے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا ایک اور تگڑا سسٹم بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں پر اثراندازہوگا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں سے کراچی،، حیدرآباد، گوادر،پشاور،مردان، میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے

install suchtv android app on google app store