محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی میں پیر اور منگل کو  ہلکی بارش کا امکان ہے فائل فوٹو کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ہے

کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔  شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں صبح میں ہلکی دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store