کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

انصاف ہاؤس کراچی فائل فوٹو انصاف ہاؤس کراچی

کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جنہوں نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور ان سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر موجود موبائل پر پتھراؤ بھی کیا، حملہ آور پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

پولیس کی مزید نفری کے آتے ہی حملہ آور پتھراو کرتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ سرچنگ کے دوران ایک عدد 30 بور پسٹل اور 4 عدد راٶنڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store