محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی

کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ فائل فوٹو کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔

درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب آج سے 20 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں 18 سے 19 ستمبر کے دوران بارش ہونے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store