کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار فائل فوٹو کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے جنریٹر مارکیٹ سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جنریٹر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شیش احمد اور سعدی احمد شامل ہیں، ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر جعلی ویزے فروخت کرتے تھے۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store