پی ٹی آئی کے روپوش رہنما منظر عام پر آتے ہی گرفتار

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما منظر عام پر آتے ہی گرفتار فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما حلیم عادل شیخ منظر عام پر آتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا اور انہیں موبائل میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

اس سے قبل حلیم عادل شیخ نے سانحہ 9 مئی میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام سے متعلق وارنٹ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔

عدالت میں درخواست دائر کیے جانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں تو آنا تھا، عدالتوں سے کبھی ہم دور نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی جو ڈیڑھ سال میں ہوا ہے پاکستان میں، میرے ساتھ پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کیا ہے۔ اس کے باوجود میں عدالتوں میں بھی آیا ہوں اور سامنا بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔

install suchtv android app on google app store