چیئرمین پی ٹی آئی ثاقب نثار جیسا جج چاہتے ہیں جو غیر قانونی فیصلے دے سکے: شرجیل میمن

  • اپ ڈیٹ:
شرجیل میمن فائل فوٹو شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ثاقب نثارجیسے ججوں کی تلاش میں ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ کپتان صرف اپنے ایمپائرز کو جتوانا چاہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ان کے لیے ثاقب نثار جیسا جج ہو جو ان کے لیے غیر قانونی فیصلے دے سکے اور چیئرمین پی ٹی آئی غیر قانونی فیصلوں کے بدلے بطور رشوت پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ کپتان صرف اپنے ایمپائرز کو جتوانا چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store