کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ، متعدد خواتین زخمی

کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ، متعدد خواتین زخمی فائل فوٹو کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ، متعدد خواتین زخمی

کراچی کے علاقے کیماڑی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین بے ہوش اور زخمی ہوگئیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینس روانہ کی گئیں جن کے ذریعے زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب علاقہ پولیس کے مطابق کے پی ٹی اسکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا تھا، جس کے باہر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول کا گیٹ کھلا تو اندر جانے کے لیے بھگدڑ مچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں جاری شدید گرمی کے لہر کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی فراہمی 2 روز کے لیے معطل کردی گئی تھی اور آج یہ سلسلہ دوبارہ بحال ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store