سمندری طوفان بپرجوائے کا کراچی سے فاصلہ کم رہ گیا، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع

سمندری طوفان بپر جوائے فائل فوٹو سمندری طوفان بپر جوائے

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت برقرار ہے اور اس کا فاصلہ گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان کی جانب کم ہوتا جا رہا ہے۔ مندری طوفان کراچی کے جنوب سے 220 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 210 کلومیٹر اور کیٹی بندر کے جنوب سے 130 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بپرجوائے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے اس سمندری طوفان کا فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 220 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 210 کلومیٹر اور کیٹی بندر کے جنوب سے 130 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے اطراف میں ہواؤں کی رفتار 120سے 140کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس سے متعلق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان کے اطراف کبھی ہواؤں کے جھکڑ 150کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کو چھو رہے ہیں اور سسٹم کے مرکز کے اطراف سمندر میں شدید طغیانی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر کی لہریں 25 سے 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، شمال مشرق کی جانب بڑھتا طوفان کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔

مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش شروع

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سعود آباد، کلفٹن ،ہاکس بے،ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر شہر میں آج 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے تھنڈر بادل کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، میرپورخاص، حب اورلسبیلہ میں بھی 16 جون تک موسلا دھاربارش ہو سکتی ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ادھر میرپورخاص میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گرگئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

install suchtv android app on google app store