درآمدات بڑھانے کے لیے تاجروں کو حکومت مدد فراہم کرے گی؛ وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجروں کو درآمدات بڑھانے کے لیے جو مدد درکار ہوگی وہ حکومت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تاجروں کو درآمدات بڑھانے کے لیے جو مدد درکار ہوگی وہ حکومت فراہم کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے ہیں انہوں نے ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مسائل کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تاجروں کو درآمدات بڑھانے کے لیے جو مدد درکار ہوگی وہ حکومت فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے اور کاروباری افراد کی انتھک محنت سے ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے۔ بڑی تعداد میں بیرون ملک سرمایہ کار ایکسپو میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی کو پانی فراہم کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس منصوبے کے تحت شہر قائد کو پہلے مرحلے میں 250 ملین گیلن یومیہ پانی ملے گا۔

install suchtv android app on google app store