ایم کیو ایم کے دھڑے آج ایک ہورہے ہیں، فاروق ستار اور مصطفی کمال بہادر آباد پہنچ گئے

سینئر رہنما فاروق ستار فائل فوٹو سینئر رہنما فاروق ستار

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فاروس ستار، انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، تمام زبانیں بولنے والے یہاں بستے ہیں، 5سال سندھ میں سیاسی آزادی پر قدغن لگائی گئی، ہم سب نے ان حالات میں اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ حالات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں، ہمیں اس کا احساس ہے، ضرورت ہے کہ ہم تمام لوگ اپنی آواز سے آواز ملائیں، ہم سب کو آواز بلند کرنےکی ضرورت تھی،آج وہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے، قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہوگی، کراچی معاشی انجن ہے، لیکن اسے اس کے اصل وارثوں سے چھیننےکا منصوبہ بنایا گیا۔

ایم کیوایم پاکستان میں پی ایس پی ضم
پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مؤرخ آج کے دن کو اہم دن لکھے گا، آج ایسے فیصلے ہونے جارہے ہیں جو نہ سمجھنے میں آنے والے ہیں، ہم نے پہلے بھی وہ فیصلے کیے تھے جو نہ سمجھنے والے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری بانی ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی، مودی کو آواز لگائی جارہی تھی کہ ہمیں سیاسی پناہ دو، روزانہ پاکستانی ریاست کو گالیاں دی جارہی تھیں۔ ہر تیسرے دن شہداء قبرستان میں لاش لائی جاتی تھی،مائیں اس شہر میں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی پھرتی تھیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم میں اختلاف تھا ہم نےکھل کراختلاف کیا ہے،یہ ہماری ذات کا نہیں، پاکستان کا مسئلہ ہے، ہم نے کراچی کو پہلے بھی بنایا تھا، اور اب بھی بنائیں گے، میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق ناظم کراچی نے کہا کہ ہم خالد مقبول صدیقی کی سرپرستی میں کام کریں گے، آصف زرداری صاحب کا ارادہ ہے کہ بلاول کو وزیراعظم بنائیں آصف زرداری کو اپنے دل کو بڑا کرنا پڑے گا، چند لوگوں کی باتوں میں آکر کھیل خراب نہ کریں۔

اتحاد میں کامران ٹیسوری کا کردار
کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ بننے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں اور پی ایس پی کے اتحاد کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی تھیں۔

کامران ٹیسوری ہی کی کوششوں سے ایم کیو ایم پاکستان ، ایم کیو ایم بھالی تحریک اور پاک سرزمین پارٹی کا اتحاد عمل میں آیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کی ساتھیوں سمیت آمد
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی کی صورت میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر پہنچے ۔

عامر خان کی کئی ماہ بعد واپسی
ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کے اتحاد کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بہادرآباد مرکز پہنچ گئے۔وہ گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میری ناراضی کی خبروں میں سچائی نہیں، بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی پارٹی معاملات میں فیصلہ سازی میں کردار ادا کررہا ہوں۔ کل ہی وطن واپسی ہوئی ہے اور آج بہادرآباد آگیا ہوں۔

install suchtv android app on google app store