کراچی: کباڑ مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی۔ فائل فوٹو کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی۔

کراچی کے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی۔

فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور ایک باوٴزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، پولیس اور رینجرز نے مارکیٹ سے عام شہریوں کو باہر نکال دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث دکانوں کی دیواریں گر گئیں، دیوار گرنے سے ایک فائر فائیٹر زخمی ہوگیا ، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانےمیں مشکلات کا سامنا ہے ، دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان بچانےکی کوشش کررہے ہیں۔

صدر شیر شاہ کباڑی مارکیٹ ملک زاہد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 65 سے 70 دوکانیں جل چکی اور کروڑوں کا ہوچکا ہے، سارے ذمہ داری فائر بریگیڈ پر عائد ہوتی ہے، فائر فائٹرز عمر رسیدہ ہیں اتنی بڑی آگ بجھانا ان کے بس کی بات نہیں۔

دکانداروں نے بتایا کہ آگ گاڑیوں کے پرانے اسپئر پارٹس کی دوکانوں میں لگی،ایک درجن سے زائد دوکانیں جل چکی تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کررہے ہیں،تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، واقعے میں کافی مالی نقصان ہوا ہے،آگ بجھنے ہے بعد یہاں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store