کراچی میں شہری نے مزاحمت کے دوران ڈکیت کو ہلاک کردیا

کراچی میں شہری نے مزاحمت کے دوران ڈکیت کو ہلاک کردیا فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں ڈکیتی کا نشانہ بننے والے شہری نے ایک مشتبہ ڈکیت کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او سید ولایت شاہ نے کہا کہ چار مشتبہ ڈکیتوں نے ایوب گوٹھ میں 30 سالہ شہری شاہد نواز کو لوٹنے کی کوشش کی۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر انہوں نے شہری پر گولی چلا کر زخمی کردیا مگر زخمی شہری نے اپنا پستول نکال کر ڈکیت پر بھی گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت کلیم اللہ اور رضی اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم جاں بحق ڈکیت کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store