کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی

بارش فائل فوٹو بارش

شہر قائد میں بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال شہر میں موجود ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر یا شام تک کراچی میں درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کو دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

واضح رہے کہ پیر کو کراچی میں شدید گرمی کے بعد اچانک بادل پھر برس پڑے اور کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 34.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں آج بھی کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store