شہر قائد میں بارش، 11 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی

بارش فائل فوٹو بارش

شہر قائد میں بارش کے باعث 11اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں 11 اگست کو ہونے والے آرٹس ریگیولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی ہوگئے ہیں۔

ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ 22 اگست 2022 ہے، امتحانات کا انعقاد طے شدہ تعلیمی مراکز میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔

دوسری جانب ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی گیارہ اگست کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ناظم اامتحانات کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store