روشنیوں کے شہر میں روشنی خواب بن گئی

کراچی فائل فوٹو کراچی

کراچی میں بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اذیت ناک بنادی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کے مکین نہ رات کو چین سے سو سکتے ہیں نہ دن کے اوقات میں سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کےالیکٹرک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں طلب اور رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ یہ فرق 'مصنوعی طور پر' پیدا کردہ ہے کیونکہ پاور کمپنی اپنی استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی۔

 

کے الیکٹرک کی جانب سے فیڈرز پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ویب سائٹ پر فراہم کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاور کمپنی شہر کے تقریباً ہر علاقے میں دن اور رات دونوں اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔

تاہم ان دنوں شہر کے کچھ علاقوں کو ان حصوں کے مقابلے میں کم لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جو سال بھر لوڈشیڈنگ کا سامنا کرتے ہیں، جبکہ کم سے کم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 4 گھنٹے تک بتایا جارہا ہے۔

اس مرتبہ محرم کے ابتدائی 10 روز کے دوران بھی غروب آفتاب کے بعد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ان دنوں میں شہر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مجالس ہوتی ہیں اور شام کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ سے سیکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store