کراچی: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

کراچی فائل فوٹو کراچی

کراچی میں شدید گرمی کے بعد کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

کے الیکٹرک کے تمام دعوے بے کار ہوگئے اور شہر میں 6 سے 12 گھنٹوں کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ شب مائی کلاچی روڈ پر شہریوں نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف رات بھر احتجاج کیا۔ دوسری جانب سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے اوربلوچستان کے دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

install suchtv android app on google app store