کراچی کے میئر کو اختیارات نہ ملیں تو الیکشن ایکسر سائز کا کیا فائدہ: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ جب 3 کروڑ آبادی والے کراچی کے میئر کو اختیارات نہ ملیں تو الیکشن ایکسر سائز کا کیا فائدہ؟ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا کراچی کا میئر صرف جھاڑو پکڑ کر صفائی کرے گا ؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ شہری حکومتوں کے قیام کا مقصد نچلے درجے تک اختیارات کی تقسیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟

سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے تو 18 دنوں سے سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا بلدیاتی قانون تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بننا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے واضح طور پر کہا کہ جماعت اسلامی کراچی دھرنا جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتی ہے۔

install suchtv android app on google app store