10 دسمبر کو کراچی گرین لائن بس سروس کا افتتاح ہو گا: اسد عمر

گرین لائن بس سروس فائل فوٹو گرین لائن بس سروس

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ گرین لائن بس سروس اسی مہینے سے چلنا شروع ہو جائےگی۔

وفاقی حکومت نے کراچی میں بی آرٹی گرین لائن منصوبے کا افتتاح مقررہ تاریخ سے پہلے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کو کریں گے۔

 اسد عمر نے اس سے قبل 25 دسمبر کو منصوبے کے افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ منصوبے کو پندرہ دن پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store