وزیراعظم کراچی میں بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین کی سنگ بنیاد رکھیں گے

کراچی سرکلر ریلوے فائل فوٹو کراچی سرکلر ریلوے

وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو نیوکراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہو گی اور 170 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بنا پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا جس کے بعد ہر 6 منٹ کے وقفے سے ٹرین اسٹیشن پر پہنچے گی۔

اس حوالے سے تخمینہ لگایا گیا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد روزآنہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق منصوبہ نجی کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے اراضی حکومت فراہم کرے گی۔

install suchtv android app on google app store