کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 14.72 فیصد ریکارڈ

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 14.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ 8 ہزار 672 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں وائرس کی شرح 2.57 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 1167 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 30 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 1.61 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 9 ہزار 704 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 156 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب کورونا کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ حکومت کے اضافی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store