کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا ہوا برا حال

لوڈ شیڈنگ فائل فوٹو لوڈ شیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے، گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث شہری مزید پریشان ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے،طارق بن زیاد سوسائٹی،شاہ فیصل ٹاؤن میں صبح نو بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں صبح 8 بجے سے بجلی غائب ہے، کراچی ایڈمن سوسائٹی کی بجلی صبح 9بجےسے معطل ہے۔

صارفین کے مطابق ڈرگ روڈ کینٹ بازارکی بجلی صبح ساڑھے پانچ بجےبندہوئی، بار بار شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی،عسکری تھری کی بجلی بھی صبح ساڑھے دس بجے سے غائب ہے۔

سعدی ٹاؤن میں صبح نوبجےسے بجلی معطل ہے، پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹوکی بجلی صبح نوبجےسے بند ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ ہائی لاسز ایریاز میں ساڑھے7 سے 10گھنٹوں کے لیے بجلی بندکی جارہی ہے۔

ادھر ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے علاقے کی بجلی دو روز سے بند کر رکھی ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ نہیں کیا،نارتھ ناظم آباد کے کچھ علاقوں میں مرمت کےلیے شٹ ڈاؤن کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store