حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

شہر قائد کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کو پایہ تکمیل ‏تک پہنچانے کے لئے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران الیکشن کمیشن ‏سندھ کا دفتر کھلا رہے گا اور دفتری امور نمٹانے کے لئے ضروری اسٹاف آفس میں موجود رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرنے کے ‏لئےکیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سندھ کےدفاتر میں عید تعطیلات ختم کرنےکا ‏نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ این اے249 کے ڈسڑکٹ ‏ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسرکا دفترعیدتعطیلات میں کھلا رہےگا۔

دوسری جانب این اے249 ضمنی انتخاب مین ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج دوسرے روز ‏بھی جاری رہی، اب تک 70 پولنگ اسٹیشنزکی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار قادرخان مندوخیل کے142ووٹ مسترد ہوئے،مسلم لیگ ن ‏کےامیدوارمفتاح اسماعیل کے211،کالعدم ٹی ایل پی کے228،پی ایس پی کےمصطفیٰ کمال ‏کے77ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ‏
پی ٹی آئی امیدوار امجدآفریدی کو34ووٹ اضافی مل گئے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کےحافظ ‏مرسلین کے167ووٹ مسترد قرار پائے۔

install suchtv android app on google app store