اوکاڑہ میں جعلی فنگر پرنٹس بنانے والا گروہ گرفتار

اوکاڑہ میں جعلی فنگر پرنٹس بنانے والا گروہ گرفتار فائل فوٹو اوکاڑہ میں جعلی فنگر پرنٹس بنانے والا گروہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی آئی اے) اوکاڑہ نے بڑی کارروائی کرے ہوئے غریب شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات بنا کر انکے اے ٹی ایم سے پیسےاور بے نظیر کفالت پروگرام سے پیسے اور سمیں نکوالنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

سی آئی اے پولیس نے کراچی کے بعد اوکاڑہ میں بھی لوگوں کے جعلی انگوٹھے بناکر پیسے اور سمیں نکلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گروہ کی جانب سے جعلی پلاسٹک انگوٹھے بنا کر بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے پیسے نکلوانے کا انکشاف وا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف کے مطابق تین ملزمان سر غنہ سمیت گرفتار کر کے دو لاکھ کی نقدی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مہر یوسف کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان بلال ولد سلیم اور بلال ولد صدیق شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان اوکاڑہ شہر کے رہائشی ہیں۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 352 جعلی پلاسٹک انگوٹھے، 354 اے ٹی ایم کارڈز اور سینکڑوں شناختی کارڈ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

سی آئی اے کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے اس گھناونے کام میں ملوث تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کامیاب بڑی کارروائی پر ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف انسپکٹر مہر اسماعیل سب انسپکٹر ناصر علی جٹ اور دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store