لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نےچوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی، مریم نوازکی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیاجاسکتا۔

تحریری حکم کے مطابق نیب نے کہا کہ دوبار طلبی کے باوجود مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت کے تحریری حکم میں بتایا گیا ہےکہ 7 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر عدالت نے مریم نواز کو 7 اپریل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store