لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکیل شاکر علی رضوی کے قتل کے خلاف لاہور میں وکلا کی جانب سے ہڑتال جارہی ہے۔
سینئر وکیل سید شاکرعلی رضوی کو گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پنجاب بار کونسل نے واقعہ کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں آج ماتحت عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، اور سیشن کورٹ، ایوان عدل، ضلع کچہری، کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاون کچہری میں عدالتی امور کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔