بیٹے نےاحساس پروگرام کے 12 ہزار چھین کر ماں کی زندگی چھین لی

سرگودھا میں ظالم بیٹے نے احساس پروگرام کے پیسے چھین کر ماں کو قتل کر دیا فائل فوٹو سرگودھا میں ظالم بیٹے نے احساس پروگرام کے پیسے چھین کر ماں کو قتل کر دیا

سرگودھا میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، جہاں پیسوں کے لالچ نے بیٹے کو اندھا کردیا، بیٹے نےاحساس پروگرام کے 12 ہزار چھین کر ماں کی زندگی چھین لی۔

احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار روپے حاصل کرنے کے لئے نوجوان نے ماں کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دیا۔ بھلوال کے سنگدل عبدالرحمان نے واقعہ کو ڈکیتی بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگیا، 10منٹ تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: بیٹوں نے گھریلو تنازع پر سگی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ماں کی ٹانگ توڑ دی

پولیس کے مطابق چک نمبر 6 شمالی بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے وصول کرکے اپنے 23 سالہ بیٹے عبدالرحمان کیساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی ،راستے میں بیٹے نے بارہ ہزار مانگے، انکار پر ویرانے میں لے جاکرچھری کے وار کرکے قتل کر دیا اور پولیش کو بتایا کہ ڈاکو ماں سے 12 ہزار چھین کر قتل کرگئے۔

install suchtv android app on google app store