کورونا وائرس کا شکار شہباز شریف کے ٹیسٹ کے متعلق اہم خبر آ گئی

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق "اللہ کے فضل سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔"

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

install suchtv android app on google app store