لاہور ہائیکورٹ: آن لائن کلاسز کیخلاف درخواست پر فیصلہ سُنادیا

لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سُنایا، جس میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن ہے، تمام کاروباری مراکز، شاپنگ سینٹرز مارکیٹیں، تعلیمی ادارے اور پارکس مکمل طور پر بند ہیں۔

درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز ہورہی ہيں، جس کا طالب علموں کو فائدہ نہیں ہے کیونکہ تمام طالب علموں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

install suchtv android app on google app store