کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کس سے مدد طلب کرلی؟ ڈاکٹر یاسمین کا مؤقف آگیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد فائل فوٹو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اب چینی طبی ماہرین سے مدد لینے کا وقت ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بات چینی ڈاکٹرز کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ مراسم قائم ہیں، چین کو کورونا وائرس پر اتنی جلدی قابو پانے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ملاقات کے دوران سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

چینی ڈاکٹرز نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور حکمت عملی کی تعریف کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی طبی ماہرین سے مدد لینے کا وقت ہے، حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store