فیاض الحسن چوہان کیوں مجبور ہوگئے اپنی پراپرٹی بیچنے پر؟ شہباز شریف پر نئی عنایت۔۔۔ تہلکہ مچ گیا

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز آپ سے پوچھ رہا ہے کہ آپ کب لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔

صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے، وہ پوچھ رہا ہے آپ کب لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں، شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھہ شہزاد اکبر نے 18 سوالات میں کھول دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نثار گل اور علی احمد کو اعلیٰ عہدے دے کر انہوں نے وزیر اعلیٰ آفس کے وقار کو مجروح کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے کیش بوائز کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔ حساب کا وقت آیا تو شہباز شریف ملک سے بھاگ گئے۔

اس سے قبل ایک موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ 10 برس میں ن لیگ نے پنجاب میں جی بھر کر کرپشن کی اور پنجاب کو 12 سو ارب کا مقروض کردیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store