وزیراعظم کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سخت ہدایات۔۔۔۔ بڑی خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سخت ہدایات فائل فوٹو وزیراعظم کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سخت ہدایات

پنجاب کو بہترین ٹیم دی، اب کارکردگی دکھانا ہوگی، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو سخت ہدایت کر دی۔

پنجاب میں حالیہ تبدیلیوں کا مقصد بہتری لانا ہے، ریاست ایک احساس کا نام ہے، عوام کو مسائل کے حل کیلئے خوار نہ ہونے دیں، گورننس کی بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔ ، وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ گورننس کی بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں، ریاست ایک احساس کا نام ہے، عوام کو بھرپور انداز میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب گورننس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کوعمران خان کو حالیہ انتظامیہ تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب میں گڈ گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ عوام کو بھرپور انداز میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ ریاست ایک احساس کا نام ہے۔ معاشرے کے کمزورطبقات کو اوپر اٹھانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گورننس میں بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔ پنجاب کو بہترین ٹیم دی، اب کارکردگی دکھانا ہوگی، پنجاب میں حالیہ تبدیلیوں کا مقصد بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ ، گورننس میں واضح بہتری نظرآنی چاہیے۔

عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کو مسائل کے حل کیلئے خوار نہ ہونے دیں۔ مزید برآں وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت تعمیرات کے شعبہ کے فروغ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں گھروں کی تعمیر خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو اپنی ذاتی چھت کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی منصوبے میں اب تک کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی چیف سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں کے متعلقہ سینئر افسران و دیگر شریک تھے۔

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے اجلاس کو تعمیرات کے شعبے کے فروغ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبہ کے فروغ کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی مرحلہ پر لاگو کئے جانے والے سیلز ٹیکس کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اس فیصلے کے اطلاق کی منظوری دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلہ پر فکس ٹیکس کے نفاذ پر تمام صوبائی حکومتوں میں اتفاق ہو چکا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والے گھراس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ای۔سٹام پیپرز کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے سے منسلک افراد کو آسانی میسر آئے گی۔

install suchtv android app on google app store