اصلی ہیرو کون عثمان بُزدار یا سنی دیول؟

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بُزدار اور سنی دیول فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بُزدار اور سنی دیول

 آج کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر جہاں بھارت سے بہت سی شخصیات آئیں وہی پاکستان کے خلاف بھارتی فلموں میں زہر اگلنے والے سنی دیول کی شرکت نے سب کو حیران کر دیا لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بُزدار بھی کسی ہیرو سے کم نہ نکلے۔


 ایسے انداز میں سنی دیول کے ساتھ بیٹھ گئے کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب بالکل سنی دیول کے ساتھ ہی بیٹھے تھے ۔ جبکہ سکھ مذہبی روایات کے مطابق سب نے اپنے سروں پر بگڑیاں یا پھر جو سکھ نہیں تھے انہوں نے اپنے سروں کو رومال سے ڈانپ رکھا تھا لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے سر پر نہ پگڑی پہنی اور نہ ہی رومال بلکہ ایک عام سی ٹوپی پہن کر سنی دیول کے ساتھ بیٹھے رہے، عثمان بُزدار کی سنی دیول کے ساتھ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصروں کا آغاز ہوگیا۔

اس تصویر کو دیکھ کر سینئر اینکر غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں اور اپنے رد عمل میں کہا کہ ’’ کسی نے سر پر پگڑی باندھی ہوئی ہے کسی نے رومال باندھا ہوا ہے لیکن ہمارے معصوم وزیراعلیٰ نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ ہاہ بھولا سائیں جیوندا رہویں‘‘۔

 

 

 کاکا خوبصورت نامی ٹوئٹر ہنڈلر نے لکھا کہ ’’ سنی دیول آپکے عثمان بُزدار کے سامنے بیٹھا ہے‘‘۔

 

عبید الرحمان خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’’ اصلی ہیرو تو ہمارے وزیر اعلیٰ عثمان بُزدار لگ رہے ہیں جو ایک عام سے سکھ جسکا نام سنی دیول ہے، اسکے ساتھ بیٹھے ہیں

 

 

install suchtv android app on google app store