ہیپاٹائٹس سے نجات ممکن بنائیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احسن اقدام

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب فوڈ اتھارٹی فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احسن اقدام۔ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شیخ زید اسپتال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سکریننگ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا موضوع بہترین خوراک اور احتیاط سے ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ رکھا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سکریننگ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیمپ کا افتتاح کیا اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی واک میں شرکت کی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمپ میں آئے مریضوں سے بات کی اور فری آگاہی کتابچے تقسیم کیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تیس سے زائد ماہر ین غذائیات ہیپاٹائٹس کے مرض کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں۔ کیمپ میں آئے مریضوں اور لواحقین کی ہیپاٹائٹس کی فری سکریننگ اور ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ ہیپاٹائٹس میں مبتلا مریضوں کو فری غذائی چارٹس اور ہدایت نامے بھی دیے جا رہے ہیں۔

”ہیپاٹائٹس سے بچاؤ“ کے موضوع پر لگے کیمپ میں بہتر غذا اور علاج میں معاون غذا کے چناؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق ہیپاٹائٹس کے مرض میں خوراک کا براہ راست گہرا تعلق ہے۔ آلودہ پانی اور ملاوٹی خوراک کا استعمال ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ عوام میں بہتر خوراک کے چناؤ کا شعور دے کر بیماریوں میں بہت حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store