مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، ترجمان (ن) لیگ

مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، ترجمان (ن) لیگ فائل فوٹو مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، ترجمان (ن) لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیراطلات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا اور ان سے منسوب بیانات درست نہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ذرائع ابلاغ سے جاری بیانات مریم نواز نے نہیں دیے اور جیل میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی گفتگو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے درخواست کی کہ کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے اور میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف ترجمان کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں انٹرویو کے دوران مریم نواز، شہباز شریف کی طرز سیاست سے مطمئن نہیں دکھائی دیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ آج کی بات نہیں ہے شہباز شریف کی طرز سیاست نواز شریف کی سیاست سے مختلف رہی ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ ہمیشہ سے ایسی سیاست کے قائل رہے ہیں۔

مریم نواز کا ایک اور بیان ذرائع ابلاغ میں جاری ہوا جس کے مطابق نور خان ایئر بیس پر گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ 'وہ بہت تکلیف میں ہیں کہ آخری وقت میں والدہ کے ساتھ نہیں تھیں'۔

اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز آب دیدہ ہوگئیں اور کہا کہ 'والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد دن انتہائی تکلیف دہ تھا'۔ ساتھ ہی انہوں نے قوم سے اپیل کہ ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرے۔

install suchtv android app on google app store