پنجاب کی وزارت اعلی کےلیے نام کااعلان چوبیس گھنٹوں میں کردیا جائےگا: ترجمان پی ٹی آئی

پنجاب کی وزارت اعلی کےلیے نام کااعلان چوبیس گھنٹوں میں کردیا جائےگا، پی ٹی آئی اجلاس فائل فوٹو پنجاب کی وزارت اعلی کےلیے نام کااعلان چوبیس گھنٹوں میں کردیا جائےگا، پی ٹی آئی اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کے بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی کےلیے نام کااعلان آئندہ24 گھنٹوں میں کردیا جائے گاجبکہ وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب میں پارلیمانی رہنماؤں کو مدعوکیاجائے گا۔

پارٹی اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کاکہناتھا کہ عمران خان کی حلف برداری تقریب میں بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف ، خورشید شاہ سمیت تمام پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

تحریک انصاف کااہم مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق فواد چوہدری نےبتایا کہ پارٹی نے طے کیا گیا ہےکہ پارلیمینٹ کو مضبوط کرنے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گےجبکہ اپوزیشن جو بھی مطالبہ کرے گی اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں وزیراعظم خود سوالوں کے جواب دیا کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں180 سے بھی زائد ووٹ حاصل کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کےنومنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس15 اگست کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر کے لئے تین نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا

install suchtv android app on google app store