مظفرگڑھ میں پیری مریدی کے جھانسہ میں لوٹ مار کا بازار گرم

مظفرگڑھ میں پیری مریدی کے جھانسہ میں لوٹ مار کا بازار گرم فائل فوٹو مظفرگڑھ میں پیری مریدی کے جھانسہ میں لوٹ مار کا بازار گرم

مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ سیت پور کی حدود موضع بستی کندرالہ میں جعلی پیر نے پیری مریدی کے جھانسہ میں لوٹ مار کا بازار گرم کرلیا،اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں، محمد اجمل کی رپورٹ دیکھئے۔

مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ سیت پور کی حدود موضع بستی کندرالہ کے علاقہ مکینوں نے جعلی پیر کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے کہا کہ موضع بستی کندرالہ میں جعلی پیر نے سادہ لوح انسانوں کو دھوکہ دے کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ تعويذ وغیرہ لینے کیلیے جانیوالی ہماری خواتین کو بلیک میل کرکے حراساں کرتا ہے اور خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے۔یہ جعلی پیر پیری مریدی کی آڑ میں لوگوں کو گمراہ کررہا ہے اور خواتین سے اپنی ناجائز خواہشات کی تکمیل کیلیے جعلی پیر نے پیری مریدی کا دھندہ شروع کررکھا ہے۔

جبکہ دوسری جانب کوی بھی موقف دینے سے پہلے موقف لینے کیلیے جانیوالی میڈیا کی ٹیم کو دیکھتے ہی پیر جی رفو چکر ہوگۓ۔ ادھر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک سے انکے علاقے میں جعلی پیر کی ایکٹیویٹیز کا نوٹس لے کر اسکا ناجائز دھندہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

install suchtv android app on google app store