زینب قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ میں عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

زینب قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ میں عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج فائل فوٹو زینب قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ میں عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

زینب قتل کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مجرم کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا، ثابت ہو چکا ہے عمران ہی اصل مجرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل بینچ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت کی، دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے دلائل دینے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔

جسٹس صداقت علی خان نے مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زینب کیس کی کارروائی میں تاریخ نہیں دیں گے جبکہ جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا، گیارہ سو ستاسی افراد میں صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم عمران نے سزا میں کمی کی اپیل کی، آپ بریت کی بات کر رہے ہیں ؟ تفتیش میں ثابت ہو چکا ہے عمران ہی اصل مجرم ہے۔ جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں تو آپ کواعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

اس موقع پر زینب کے والد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پرزینب کے والد کوسیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور حاجی امین کےساتھ ایلیٹ فورس کے اہلکارتعینات کیا گیا ہے،

زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کے اہل خانہ کے مبینہ ہراساں کرنے پردرخواست دی تھی، جس پرڈی پی او نے مجرم کے چچاودیگرکےخلاف کارروائی کی اور زینب کے والد کو سکیورٹی فراہم کی ہے۔

install suchtv android app on google app store