لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم اکھاڑ کرستلج میں پھینک دی: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لودھراں کے عوام نے 5 ہزار کی رشوت کو ٹھکرا دیا اور اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریائے ستلج میں پھینک دی۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بجلی کے منصوبے لگانے کے بجائے قوم کی رقم لوٹی اور چلے گئے، اور جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں بجلی نہیں تھی، لیکن پھرہم نے نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے اور آج ملک سے لوڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے، دہشت گردی کو پاک فوج کی مدد سے مات دی، آج بلوچستان، کراچی اور خیبرپختوان خوا امن کا گہوارہ بن گیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے خیبرپختون خوا میں ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کی شکست ہوگی، اللہ کے فضل سے لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی، عوام نے 5،5 ہزار کی رشوت کو ٹھکرا دی اور اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں پھینک دی، عوامی عدالت نے قرضے معاف کرانے والے کے ساتھ انصاف کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store