نواز شریف کی شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش

زینب کے قاتل کی گرفتاری پر بڑے بھائی کی شہبازشریف کو شاباش زینب کے قاتل کی گرفتاری پر بڑے بھائی کی شہبازشریف کو شاباش

قصور کی 7 سالہ بچی زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

 

نواز شریف نے قصور واقعے کے ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش پیش کی۔

 

مریم نواز نے بھی زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی ایسی ہی فرانزک لیب بنانی چاہئیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور حکومت پنجاب پر فخر ہے، اور پنجاب پولیس کے خاموش ہیروز نے بھی بہت اچھا کام کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب انصاری کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قصور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store