عمران خان کو نواز شریف سے نہ ملایا جائے: عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

رہنما ن لیگ عابد شیر علی نے پھر سیاسی مخالفین پر لفظی ترکش چلا دئیے۔ کہتے ہیں ملک کی ترقی دینے والوں کے ہی خلاف مقدمات ہیں۔ نواز شریف اور عمران خان کو ساتھ نہ ملایا جائے۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں ایک بار پھر عمران خان پر لفظی گولہ باری کر دی۔ کہا۔ کرپشن کی داستانیں رکھنے والے بھی اب نواز شریف پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ۔ نوا زشریف کو پاکستان کو ترقی دینے کی سزا ملی۔ جو کرپشن کرے اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔

عابد شیر علی کا کہناتھا کہ عمران خان اور نواز شریف کا موازنہ نہ کیا جائے ۔ انہو ں نے عمران خان کو دوسروں کے اشاروں پر چلنے کا الزام بھی لگا دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اب پی پی کو کوئی بھی جمہوری طاقت نہیں مانتا۔ پیپلز پارٹی گئے دنوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی رہتی ہے ۔

install suchtv android app on google app store