ڈسکہ :لاہور کے بعد سمبڑیال میں بھی اسپیشل بچوں پرتشدد کا واقعہ

انسانیت سے عاری کنڈیکٹر کےخصوصی بچوں پر تشدد کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آ گیا۔ لاہور کے بعد سمبڑیال میں بھی سنگدل کنڈیکٹر پھول سے بچوں کے لیے جلاد بن گیا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

سمبڑیال میں سکول بس کے بے رحم کنڈیکٹرز مظہر اور مزمل نے سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔

گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرسمبڑیال جاتے ہوئے بس کنڈیکٹرز نے طلبا کے ساتھ مار پیٹ کی تو طالبات کے بال تک کھینچے۔

جس سے بس میں کنڈیکٹرز کے رحم و کرم پر سوار بچے خوف سے کانپتے رہے،، پولیس نے بروقت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store