این اے 120: میرا مقابلہ کلثوم نواز سے نہیں حکومت سے ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد

تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120 کے ضمنی انتخا ب کے لئے عید کے دوسرے روز بھی انتخابی مہم جاری رکھی ہے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخابی مہم ان دنوں زور و شور سے جاری ہے، اسی حوالے سے تحریک انصاف نامزد کردہ امیدوار یاسمین راشد نے عید کے دوسری روز بھی اپنی انتخامی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ کلثوم نواز سے نہیں حکومت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ تخت لاہور سے ہے، انشاء اللہ فتح ہمارا مقدر ہوگی۔

واضح رہے کہ این اے 120 لاہور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کئے جائے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو این اے 120 میں امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store