پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

پتنگ بازی فائل فوٹو پتنگ بازی

شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ آر پی او شیخوپورہ اطہراسماعیل کے مطابق شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہے۔

آر پی او شیخوپورہ نے ریجن کے تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی۔

بسنت صرف لاہور میں مخصوص ایام میں مجوزہ قوانین کے تحت منائی جائے گی، شیخوپورہ ریجن میں مکمل پابندی عائد ہے۔

آر پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ پتنگ بازی، دھاتی ڈور بنانے، اڑانے، بیچنے اور ٹرانسپورٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شیخوپورہ ریجن میں گزشتہ 7 یوم کے دوران 182 پتنگ بازی کے مقدمات درج کرکے 10 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کی گئی ہیں ۔

install suchtv android app on google app store