میانوالی میں بارہ ہزار خاندانوں کو مفت ہیلتھ کارڈ دینے کے لیے الفجر انسٹیوٹ ماڑی انڈس، میانوالی میں پریس میٹنگ منعقد کی گئی۔ پریس بریفنگ میں سربراہ انجمن سماجی بہبود،میانوالی علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ سید انتصار مہدی نقوی، آئی سی ایس کی انتظامیہ،ڈاکٹر محسن اور علاقہ بھر کے صحافیوں نے شرکت کی۔
میانوالی میں بارہ ہزار خاندانوں کو مفت ہیلتھ کارڈ دینے کے لیے الفجر انسٹیوٹ ماڑی انڈس،میانوالی میں پریس میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ آئی سی ایس کے تعاون سے المہدی ہسپتال اور القائم ہسپتال ہیلتھ کارڈ کے ذریعے لوگوں کا مفت علاجکرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چار دنوں میں تقریبا دوکروڑ کا مفت علاج ہوا، سی ای او،آئی سی ایس عمار ندیم نے بتایا کہ خاندان کے ہرفرد کے لیے چارلاکھ روپے کا بجٹ ہو گاجس سے وہ اپنا علاج کروا سکیں گے۔
سی ای اوالقائم ہسپتال ڈاکٹر محسن کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر لوگوں کا علاج شروع ہو چکا ہے24 گھنٹے المہدی ہسپتال اور القائم ہسپتال میں علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
آئی سی ایس کے شعبہ تعلیم کے انچارج عبدالرشید کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ میں الفجر انسٹیوٹ میں بڑی تبدیلیاں لائیں گے یہاں عالمی یونیورسٹیز کی ڈگریز کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
اس موقع پر معززین علاقہ نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کے علاج اور اور تعلیم کی سہولیات سے یقینا ضلع بھر میں ایک تعلیمی انقلاب برپا ہو گا۔