لاہور میں پی ٹی آئی کا پاور شو، پنجاب قیادت نے منہ موڑ لیا

لاہور میں پی ٹی آئی کا پاور شو، خیبر پختو نخوا حکومت کے وسائل کا بےدریغ استعمال شروع ہو گیا۔ پنجاب کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے قافلے کا کہیں بھی استقبال نہیں کیا ، پنجاب کے مرکزی رہنماؤں نے عشائیے میں بھی شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرکاری وسائل کے بل بوتے پر لاہور پر یلغار کرنے کی کوشش کی ، جو بری طرح ناکام رہی۔

علی امین گنڈا پور کی ہٹ دھرمی پر پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا رہا۔

پنجاب کی قیادت نے مرکزی قیادت سے شکایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ خودساختہ عمل پارٹی کے اندر اختلافات کو جنم دے گا۔

پنجاب کے رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما ؤں نے تمام معاملے کو بانی کے سامنے اٹھانے کا بھی عندیہ دیا۔

install suchtv android app on google app store