پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے ریسکیو اداروں کو سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مخصوص آلات فراہم کر دیے۔ تقریب میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور سیکریٹری ریسکیو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
لاہور میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مخصوص آلات کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹیا اور سیکرٹری ایمرجنسی رضوان نصیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ اداروں کو ہر وقت ایکٹو رہنا چاہیے ریسکیو اور پی ڈی ایم میں بہترین کام کر رہے ہیں پاک فوج نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان احمد کاٹی کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے جس کے حوالے سے بہترین حکمت عملی تیار ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی رضوان نصیر بولے کہ اولین ترجیح لوگوں کی زندگی بچانا ہے۔
تقسیم کیے جانے والے ساز و سامان میں 29 کشتیاں، 30 فائبر گلاس بوٹس ،400 لائف جیکٹس، 200 لائف رنگز ،10 ٹینٹس اور 18 سرچ اینڈ ریسکیو کٹس شامل ہیں واضح رہے مونسون کا باقاعدہ اغاز 25 جون سے ہو چکا ہے۔