اہم پی ٹی آئی رہنما کا روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آنے کا اعلان

پی ٹی آئی فائل فوٹو پی ٹی آئی

پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں، ان کی ہدایت پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر باہر نکلے گا، اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام قیادت، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، تنظیم تیار ہے۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو مینارِپاکستان، موچی دروازہ اور ناصرباغ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروائی ہے۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست کو مینارپاکستان، موچی دروازہ یا ناصر باغ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کے مطابق جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہےجلسے کی اجازت دی جائے۔

install suchtv android app on google app store