میرے دل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن کیلئے بھی ہر وقت کھلے ہیں: مریم نواز

مریم نواز اسکرین گریب مریم نواز

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے، جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں، میرےدل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن ارکان کے لیے بھی ہر وقت موجود ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جس نے ووٹ دیا اور جس نے نہیں دیا، سب کی وزیراعلی ہوں، اپوزیشن میری تقریر کے دوران احتجاج کرتی تو مجھے خوشی ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن موجود ہوتی تو میری تقریر میں شور شرابہ کرتی، ایوان جمہوریت کا پرچم سربلند رکھے گا، تمام مشکلات کے باوجود میدان نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہوناچاہیےتھا، امید ہے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر جمہوری عمل کو برقرار رکھیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہونا چاہیے تھا، افسوس ہے کہ اپوزیشن کے فاضل ارکان یہاں موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی جماعت میں موجود قدآور شخصیات کی کارکردگی سے ہے، نوازشریف کو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store